نومبر 4, 2026

سابق صدر کھاریاں پریس کلب مُحمد زمان احسن کی ایکسئن گیپکو شہزاد امین سے ملاقات، کباڑی بازار کے لئے ایک اضافی ٹرانسفارمر کی منظوری

کھاریاں (قاری نصیر احمد کلیار سے)سابق صدر کھاریاں پریس کلب مُحمد زمان احسن کی ایکسئن گیپکو شہزاد امین سے ملاقات، اس موقع پر ایکسئن گیپکو نے کھاریاں سِٹی کے علاقے کباڑی بازار میں بجلی لوڈ کا مسئلہ حل کرنے کے لئے ایک اضافی ٹرانسفارمر کی منظوری دیدی اور موقع پر ہی گیپکو اسٹاف کو فوری طور پر ٹرانسفارمر نصب کرنے کی ہدایت کر دی، ملاقات میں راجہ جاوید اقبال چیئرمین واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین سب ڈویژن 1 کھاریاں بھی موجود تھے ۔ اہل علاقہ کو موسم گرما میں بجلی اوور لوڈ کی وجہ سے آئے روز ٹرانسفارمر کی خرابی کی وجہ سے سخت مُشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا ۔