ڈنگہ ( مرزا شاہد علی) پاکستان ریلوے نے عید الاضحی کے موقع پر عوام الناس کے سہولت کے لیے تین اسپیشل ٹرین چلانے کا اعلان کیا ہے۔ جس میں سے دو اسپیشل ٹرین کراچی سے چلانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ جبکہ تیسری سپیشل ٹرین کوئٹہ سے رالپنڈی کے لیے ہے ۔پہلی اسپیشل ٹرین کراچی سے پشاور براستہ فیصل آباد، سرگودھا، لالہ موسیٰ 14 جون 2024 کو شام 6 بجکر 30 منٹس پر کراچی سٹی سے روانہ ھوگی۔اور دوسری اسپیشل : ٹرین کراچی سے لاہور براستہ خانیوال ساہیوال 15 جون 2024 کو کراچی کینٹ سے رات 9 بجے روانہ ہوگی۔ پہلی اسپیشل ٹرین میں تمام کو چز اکانومی کلاس کے ہونگے۔جبکہ دوسری اسپیشل ٹرین میں 2 بزنس اور دو اسٹینڈرڈ کلاس کو چز ہیں، بقیہ تمام اکانومی کلاس کو چیز لگائے جائینگے۔تیسری سپیشل ٹرین کوئٹہ سے راولپنڈی براستہ سی، جیکب آباد، روہڑی، بہاولپور، ملتان،ساہیوال، لاہور کے لیے 14 جون کو صبح دس بجے کوئٹہ ریلوے اسٹیشن سے روانہ ہوگی۔





