حیدرآباد گیس سلنڈر دھماکے کے مزید 2 زخمی کراچی کے سول برنس وارڈ میں دم توڑ گئے، گیس سلنڈر دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد 16 ہوگئی۔ایم ایس کے مطابق سول اسپتال میں 7 زخمی زیرعلاج ہیں جن میں سے 5 کی حالت تشویشناک ہے۔چند روز قبل حیدرآباد کے علاقے پریٹ آباد میں گیس سلنڈر کی دکان میں دھماکا ہوا تھا جس کے بعد آگ بھڑک اٹھی تھی، آتشزدگی کے باعث دکان میں موجود کئی سلنڈر دھماکوں سے پھٹ گئے تھے۔





