نومبر 3, 2026

منڈی بہاؤالدین؛ حمیدہ وحیدالدین مخصوص نشست پر ایم پی اے منتخب ، حلف اٹھا لیا

منڈی بہاؤالدین ( ڈاکٹر شاہد راٹھور)محترمہ حمیدہ وحید الدین نے صوبائی اسمبلی کی نشست کا حلف اٹھا لیا ۔ تفصیلات کے مطابق ضلع منڈی بہاؤالدین کی متحرک سیاستدان محترمہ حمیدہ وحید الدین نے پاکستان مسلم لیگ نون کے پلیٹ فارم سے مخصوص نشست پر منڈی بہاؤالدین سے ایم پی اے کے طور پر حلف اٹھا لیا ۔ محترمہ حمیدہ وحید الدین کو ضلع منڈی بہاؤدین کے باسیوں کے بھرپور مطالبے پر ایم پی اے منتخب کیا گیا پاکستان مسلم لیگ نون کی قیادت نے محترمہ حمیدہ وحید الدین کی شاندار خدمات اور ان کی عوام میں بے پناہ مقبولیت کی وجہ سے ایم پی اے منتخب کرایا ۔