نومبر 4, 2026

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: یوگنڈا کاافغانستان کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پانچویں میچ میں یوگنڈا نے افغانستان کے خلاف ٹاس جیت پر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کرلیا۔ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے گروپ سی کی دونوں ٹیمیں گیانا نیشنل اسٹیڈیم میں آمنے سامنے ہیں۔افریقا سے نمیبیا کے بعد یوگنڈا دوسری ٹیم تھی جس نے امریکا میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کیا تھا۔دوسری جانب افغانستان کی ٹیم گزشتہ برس بھارت میں ہونے والے آئی سی سی  مینز  ون ڈے ورلڈ کپ میں شرکت کے علاوہ پاکستان، انگلینڈ اور سری لنکا جیسی ٹیموں کو بھی شکست دے چکی ہے