سرائے عالمگیر ( ڈاکٹر تصور حسین مرزا )تفصیلات کے مطابق فخر جہلم ڈاکٹر شہزانہ امتیاز دکھی انسانیت کی خدمت میں مصروف عمل ہیں۔گزشتہ روز بھی انہوں نے مہربانی ویلفیئر پروجیکٹ کے پلیٹ فارم سے پروقار چیرٹی ایونٹ کا انعقاد کیا۔اس سلسلے میں پی ایم اے ہاؤس جہلم میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔اس تقریب کے مہمان خصوصی ڈاکٹر شاہد معروف اور ڈاکٹر عبدالغفور ملک تھے۔ان کے علاوہ محترمہ فلک ناز ،ایڈووکیٹ فرحت کمال ضیا اور چیئرمین انسانی حقوق یوتھ اسمبلی فار ہیومن رائٹس ضلع جھلم عبدالغفور چوہان بھی موجود تھے۔مستحق فیملیز میں 7 عدد سلائی مشینیں اور سکول کے بچوں کو 8 عدد سائیکلیں اور روزگار کے لئیے تین دوکانوں کا سامان بھی دیا گیا۔ جب کہ ایک گھرانے کو پیڈسٹل فین بھی دیا گیا۔کار خیر کے اس سلسلے کو آگے بڑھاتے ہوئے مہربانی ویلفیئر پروجیکٹ کی جانب سے فخر جھلم ڈاکٹر شہزانہ امتیاز اور عبدالغفور چوھان چیئرمین یوتھ اسمبلی فار ہیومن رائٹس ضلع جہلم نے سوہاوہ کے علاقہ میں 31 ویں پانی کے پروجیکٹ کا افتتاح کر دیا۔اس میں راجہ تیمور کا تعاون اور محمد علی شاہ کی کاوشیں شامل ہیں۔اس موقع پر مسز فلک ناز سیٹھی موجود تھیں۔یاد رہے کہ اس پورے خطے میں پینے کے پانی کا بہت زیادہ مسئلہ ہے اسی لیے اس پورے علاقے میں درجنوں پانی کے منصوبے مکمل کر کے علاقے کے لوگوں کو پانی ان کی دہلیز پر پہنچایا جا رہا ہے۔اہل علاقہ نے ڈاکٹر شہزانہ امتیاز اور ان کی ٹیم کو ڈھیروں دعائیں دیں۔





