کھاریاں (قاری نصیر احمد کلیار سے)مرکزی راہنماپاکستان تحریک انصاف ممبر قومی اسمبلی چودھری محمد الیاس نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دھاندلی کے ذریعے ملک پر مسلط کئے گئے حکمران آج بھی ماورائے آئین وقانون جارحیت سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے پاکستان کو استحکام کی ضرورت ہے جس کے لیے قانون کوہی حکمران بنانا ہوگا یہ وقت سیاسی انتقامی کارروائیوں کا نہیں ملک میں جمہوریت کے فروغ اور حقیقی آزادی کی منزل کے حصول کا ہے جس کے لیے پی ٹی آئی مسلسل جدوجہد کر رہی ہے جب تک کرپٹ نااہل ٹولے سے چھٹکارا حاصل کر کے حقیقی عوامی نمائندوں کوملکی نظام وانصرام سونپا نہیں جاتااسوقت تک حالات کی ابتری کا خاتمہ ممکن نہیں بانی پی ٹی آئی کے جیل میں ہونے کے باوجود جعلی حکومت ان سے خوفزدہ ہیں پی ٹی آئی کی قیادت کوپابند سلاسل کرکے عوام سے دور رکھنے کی کوششیں کرنے والوں کواپنے مذموم عزائم کی تکمیل کی ناکامی کا منہ دیکھنا پڑے گا.






