سرائے عالمگیر (ڈاکٹر تصور حسین مرزا )تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز معظم فاؤنڈیشن اینڈ بلیک برن UK ٹرسٹ کی جانب سے جہلم کی تاریخ میں پہلی بار بچوں کے لئے سالانہ عید گفٹ ڈسٹری بیوشن کا انعقاد کیا گیا۔اس سلسلہ میں جہلم کی نجی مارکی میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔جس میں اسسٹنٹ کمشنر جہلم محمد مبین احسن نے خصوصی طور پر شرکت کی اور بانی معظم فاؤنڈیشن ڈاکٹر میجر یوسف اختر اور چیئر پرسن ملک بدر سعید کی ان تھک خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔ڈاکٹر میجر یوسف اختر کی آمد پر کھڑے ہو تالیوں کی گونج میں ان کا بھرپور استقبال کیا گیا۔پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعت رسول ﷺ سے کیا گیا۔پروفیسر حسن مجتبی نے نقابت کے فرائض سر انجام دیے۔پروجیکٹ مینجر یاسر مختار خان نے معظم فاؤنڈیشن اور بلیک برن یو کے ٹرسٹ کی خدمات کو اتنے خوبصورت طریقے سے بیان کیا کہ ہال پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا۔تقریبا 500 بچوں میں عید کے تحائف ، میجک شوز اور نئے کپڑے تقسیم کیے گئے۔بچوں کے چہروں پر خوشیاں بکھیرنے کے لیے میجک شو اور مختلف ٹیبلو پیش کیے گئے۔القاسم انسٹیٹیوٹ برائے سپیشل بچگان جہلم کے بچوں نے اچھی پرفارمنس کا مظاہرہ کیا۔اسسٹنٹ کمشنر جہلم محمد مبین احسن نے اپنے خطاب میں معظم فاؤنڈیشن اینڈ بلیک برن UK ٹرسٹ کو بے پناہ خدمات پر خراج تحسین پیش کیا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ بچوں کے چہروں پر خوشیاں بکھیرنے کے لیے اتنا خوبصورت پروگرام پہلی بار دیکھا ہے۔گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والے میجیشین سبحان نے خوبصورت میجک ٹرکس کے ذریعے خوب داد وصول کی۔کمیونٹی ممبران میں چیئرمین یوتھ اسمبلی فار ہیومن رائٹس ضلع جہلم عبدالغفور چوہان ، محمد عمر بٹ چیئرمین خدیجہ چائلڈ کیئر سینٹر حاجی ادریس اور منہاس ویلفیئر ٹرسٹ کے انچارج چوہدری احمد نے بھی خصوصی شرکت کی۔پروگرام کی کامیابی کا سہرا وحید ڈار، بلال علی، ملک سرحان حیدر، اور عابد مرتضیٰ جیسے افراد کی انتھک محنت سے ہے۔یاد رہے معظم فاؤنڈیشن یتیم بچیوں کی کفالت ، ان کی شادیاں اور سینکڑوں خاندانوں کو صحت کی مفت سہولیات مہیا کر رہا ہے۔سیلاب زدگان کے لیے نئے گھروں کی تعمیر بھی شامل ہے۔





