اپریل 19, 2026

سرائے عالمگیر؛ 28 مئی یوم تکبیر کے دن پاکستانی قوم ڈاکٹرعبدالقدیر خان کو اس اعلیٰ کارکردگی پر خراج تحسین پیش کرتی ھے: عبدالغفور چوہان

سرائے عالمگیر ( ڈاکٹر تصور حسین مرزا) 28 مئی یوم تکبیر کے دن پاکستانی قوم ڈاکٹرعبدالقدیر خان کی اس اعلی کارکردگی پر خراج تحسین پیش کرتی ھے۔28 مئی یوم تکبیر کا دن ملک کی تاریخ میں سنہری حروف میں لکھا گیا ھے جب پاکستان ایک ایٹمی قوت کے طور پر سامنے آیا،قوم اپنی ڈیفنس فورسز پر فخر کرتی ہے، وہ ملکی دفاع کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں، ان خیالات کا اظہار چیئرمین یوتھ اسمبلی فار ہیومن رائٹس ضلع جہلم، غاری عبدالغفور چوہان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ھوئے کیا. یوم تکبیر ہر سال 28 مئی کو پوری قوم جوش و خروش اور ملی جزبے سے مناتی ہے پاکستان کی تاریخ میں یہ ایک یادگار دن ہے.
سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو، کے عزم کو دہرایا اس کے ساتھ سابقہ وزیراعظم محمد نواز شریف نے اپنا بھرپور کردار ادا کیا اور ایٹمی دھماکے کروائے میں اس عظیم الشان دن کی یاد دلاتا ھے جب پاکستان نے بھارت کے ایٹمی دھماکے کے جواب میں 28 مئی کو چھ 6 ایٹمی دھماکے کیے اور پاکستان اسلامی دنیا کی واحد ایٹمی طاقت بن گیا.