کراچی ( پریس ریلیز )عثمان باسکٹ بال کلب کے زیراہتمام کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کی اجازت اور شمسی اکیڈمی کے تعاون سے تیسرا انٹرنیشنل عبدالناصر یادگاری باسکٹ بال ٹورنامنٹ کا افتتاح ایک رنگارنگ تقریب میں SSP ساوتھ ساجد عامر سدوزئی نے کیا اس موقع پر کے بی بی اے سرپرست خالد جمیل شمسی، شاہدہ پروین کیانی، جنید احمد خان، آصف گلفام، محمد حیدر خان SWA کےSVP غلام محمد خان، غلام عباس جمال ایڈوکیٹ، محمد بلال، محمد علی، KBBA کے قائم مقام سیکریٹری زاہد ملک DSP محمد مشتاق شاہ، اور دیگر شخصیات موجود تھیں، اس موقع پر مہمان خصوصی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ پولیس کراچی میں باسکٹ بال کھیل کے فروغ کے لئے ہر ممکن مدد کرے گا، انھوں نے کہا کہ میری دلی خواہش ہے کہ ہمارے عظیم نوجوانوں کو صحت مند سرگرمیوں فراہم کی جائیں اور میں بڑے فخر سے یہ انکشاف کررہا ہوں کہIGP سندھ غلام نبی میمن کی ہر پولیس افسر اور اہلکار کو ہدایت ہے کہ وہ نوجوانوں کو صحت مند سرگرمیوں کے مواقع فراہم کریں انھوں نے غلام محمد خان کو کراچی میں باسکٹ بال سمیت کھیلوں کے فروغ میں خدمات انجام دینے پر خراج تحسین پیش کیا،اس موقع پر خالد جمیل شمسی نے عبدالناصر مرحوم کی باسکٹ بال کھیل میں خدمات پر خراج تحسین پیش کیا اور ٹورنامنٹ کے انعامات دینے کا اعلان کیا، اس سے قبل کھیلے گئے ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں بلال اکیڈمی نے محمد علی اکیڈمی کو 51-56 پوائنٹس سے شکست دے دی، ونر ٹیم کی جانب سے محمد زید اشرف نے 18 فیروز احمد نے 16 اور محمد معاز نے 12 پوائنٹس اسکور کئے جبکہ رنر ٹیم کی جانب سے حارث شاہد نے 16 عبدالصمد نے 13 اور دانیال خان مروت نے 10 پوائنٹس اسکور کئے،عامر شریف، راج کمار اور محمد نعیم نے ریفری کے جبکہ حسن علی، زوالفقار عباس خان، محمد عثمان نے ٹیکنیکل آفیشلز کے فرائض انجام دئے افتتاحی توریب سے قبل ایران کے صدر اور دیگر شہدا کے لئے کاشف سیلاٹ نے فاتحہ خوانی کرائی۔





