جون 9, 2026

دینہ: پاکستان سٹیزن پورٹل پر درخواست ، اسسٹنٹ کمشنر سعدیہ ڈوگر قابضین سے جگہ واگزار کروالی

دینہ(سہیل انجم قریشی سے)پاکستان سٹیزن پورٹل پر معزز شہری کی درخواست پر کاروائی کا آغاز ہوگیا ہے اسسٹنٹ کمشنر دینہ سعدیہ ڈوگر اپنے حاصل شدہ اختیارات کا استعمال کر کے قابضین سے جگہ واگزار کروائیں سماجی و سیاسی زعماء نکودر۔ تفصیلات کے مطابق نکودر قبرستان ( تالاب)اور گرلز سکول نکودر کے قرب و جوار بااثر لوگوں نے ناجائز قبضہ کر رکھا ہے بوسیدہ دستکاری سکول کی بلڈنگ ظاہر کرتی ہے کہ قرب و جوار میں واقعی ناجائز قبضہ ہوا ہے انہی وجوہات کی بنا پر نکودر سکول کی پرنسپل نے معززین علاقہ اور سکول کونسل کے ممبران کو بلایا اور اس پر غور وفکر کیا گیا معززین نے اعتراف کیا کہ محکمہ تعلیم کی جگہ پر ناجائز قبضہ ہو چکا ہے پرنسپل صاحبہ نے ڈی ای او سیکنڈری جہلم کو لکھ دیا ہے ذمینی حقائق کے مطابق اس طرح جگہ کو واگزار کروانا ناممکن ہے سماجی زعماء نکودر نے ہر دل عزیز اسسٹنٹ کمشنر دینہ سے اپیل کی ہے کہ وہ تحصیلدار کو حکم صادر فرمائیں کہ عوامی شکایت کو مدنظر رکھتے ہوئے مزکورہ رقبے کے متعلق تفصیلی رپورٹ پیش کریں نیز محکمہ مال کی کاغذات کی روشنی میں جن لوگوں نے قبضہ کر رکھا ہے قانون کے اندر رہتے ہوئے ان کو نوٹس جاری کیا جائے تاکہ قابضین سے جگہ واگزار کروائی جائے مزکورہ بالا مسلہ اسسٹنٹ کمشنر کی خصوصی توجہ کا طالب ہے۔