ڈنگہ+کھاریاں (زمان اسلم+ قاری نصیر احمد کلیار) گجرات پولیس نے دوہرے قتل میں مطلوب مجرم اشتہاری کو انٹرپول کی مدد سے بیرون ملک سے گرفتار کرلیا ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ سال سابقہ دشمنی پر بھلوٹ گجو کے رہائشی باپ بیٹے کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔ پولیس نے دوہرے قتل کا مقدمہ درج کر کے ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دے کر ملزمان کی تلاش شروع کردی۔ مقدمہ میں نامزد ایک ملزم فاروق عرف عامر ولد صفدر سکنہ گجو بیرون ملک فرار ہو گیا ۔ جسے ایس ایچ تھانہ ڈنگہ انسپکٹر مجاہد عباس نے ٹریس کرکے انٹرپول کی مدد سے بیرون ملک دبئی سے گرفتار کرلیا ۔ گرفتار ملزم سے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے ۔ڈی پی او گجرات مستنصر عطاء باجوہ نے کہا ہے کہ سنگین جرائم کرکے بیرون ممالک فرار ہونے والے
مجرمان اشتہاریوں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔






