منڈی بہاوالدین (ڈاکٹر شاہد راٹھور) پھالیہ کے گاوں رائیکہ میں بند مکان سے ماں بیٹی کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں ۔ مکان سے ملنے والی لاشیں دو سے 3 دن پرانی معلوم ہوتی ہیں۔پولیس کے مطابق لاشوں کی شناخت 55 سالہ زہرہ بی بی اور 20 سالہ زینب کے نام سے ہوئی ہے۔ڈسڑکٹ پولیس آفیسر احمد محی الدین پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے۔ ماں اور بیٹی کی لاشوں کو پولیس نے تحویل میں لے لیا۔ پولیس کی ٹیمیں تفتیش کیلئے تشکیل دے دی گئی ہیں۔مقتولین کی وجہ موت پوسٹمارٹم رپورٹ کے بعد سامنے آئے گی






