نومبر 5, 2026

گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن سنٹر پھالیہ میں پلے روم کا افتتاح

منڈی بہاؤالدین(ڈاکٹر شاہد راٹھور) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کو عملی جامہ پہنانے کی تکمیل، ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ نے گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن سنٹر پھالیہ کے سپیشل بچوں کی فلاح و بہبود اور تعلیمی تدریسی عمل کو آسان بنانے کیلئے پلے روم کا افتتاح کر دیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ افضال احمد وڑائچ، پرنسپل عامر فیض ہنجرا،سائیکالوجسٹ صائمہ شفیق، اساتذہ، سٹاف و سپیشل بچے بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے سکول کے مختلف کمروں میں جا کر بچوں کو تعلیم حاصل کرتے دیکھا اور بچوں کی حوصلہ افزائی کیلئے بچوں میں گھل مل گئے۔ اس موقع پر پرنسپل عامر فیض ہنجرا نے بتایا کہ پلے روم میں بچوں کیلئے 4کمپیوٹرز،7فولڈنگ چیئرز، واٹر ڈسپنر،ایل ای ڈی،ہائی جینک کٹس، بریلز بکس، بیٹ بالز، کیرم بورڈ، بالز، ریکٹ، شٹل، سینری بالز ، باسکٹ بالز بھی موجود ہوں گے ۔