ستمبر 19, 2026

پاکستان نے ترکمانستان کو شکست دیکر سینٹرل ایشین والی بال چیمپئن شپ جیت لی

پاکستان نے ترکمانستان کو شکست دے کر سینٹرل ایشین والی بال چیمپئن شپ جیت لی۔اسلام آباد کے لیاقت جمنازیم اسپورٹس کمپلیکس میں کھیلے گئے فائنل میں پاکستان اور ترکمانستان کے درمیان مقابلہ ہوا۔پاکستان نے پہلے دونوں سیٹ 21-25، 19-25 سے اپنے نام کیے، تیسرے سیٹ میں ترکمانستان نے 25-20 سے کمبیک کیا۔ پاکستان نے میچ کا چوتھا سیٹ 14-25 سے جیت کر ٹائٹل اپنےنام کرلیا۔پاکستان 6 لگاتار میچز جیت کر چیمپئن شپ میں ناقابلِ شکست رہا۔ قومی ٹیم نے مجموعی طور پر 18 سیٹ جیتے اور 3 ہارے۔ تیسری پوزیشن کے میچ میں کرغزستان نے سریلانکا کو ایک کے مقابلے تین سیٹ سے شکست دےدی۔ وفاقی وزیر احسن اقبال نے اختتامی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور کھلاڑیوں میں میڈلز تقسیم کیے