ستمبر 15, 2026

ڈی پی او گجرات مستنصر عطاء باجوہ کی گجرات چیمبر آف کامرس کے وفد کے ساتھ خصوصی میٹنگ

ڈنگہ+کھاریاں (احتشام اللہ اسلم+قاری نصیر احمد کلیار) ڈی پی او گجرات مستنصر عطاء باجوہ کی تاجر راہنماؤں کے ساتھ خصوصی میٹنگ, تاجر برادری کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ ڈی پی او گجرات,تفصیلات کے مطابق گجرات چیمبر آف کامرس کے وفد نے ڈی پی او کمپلیکس میں ڈی پی او گجرات سے خصوصی میٹنگ کی۔ڈی پی او گجرات نے تاجر برادری کے مسائل سنے اورانہیں یقین دلایا کہ تاجروں کے جان ومال کا تحفظ میری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ گجرات پولیس تاجر برادری کے کاروبار و جان و مال کے تحفظ کیلئے ہر دم کوشاں ہے اور رہے گی۔ضلع کے امن و امان پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ تمام ممکنہ وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے ضلع میں لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال کو مزید بہتر بنائیں گے۔