کھاریاں(قاری نصیر احمد کلیار) ڈی پی او گجرات سید اسد مظفر کا پولیس ملازمین اور پولیس شہداء کی فیملیز کے لیے صحت کے حوالے سے احسن اقدام!
سٹی لیب اینڈ ریسرچ سنٹر پنجاب پاکستان کے ساتھ لیب ٹیسٹوں میں رعائیت کا ایم او یو سائن۔
گجرات۔تفصیلات کے مطابق پولیس افسران اور پولیس شہدا ء کی فیملیز کے لیے ڈی پی او گجرات اور چیف مینجر سٹی لیب اینڈ ریسرچ سنٹر پنجاب پاکستان،چوہدری عرفان فیاض کے درمیان معاہدہ سائن کیا گیا۔ایم او یو کے مطابق شہدا کی فیملیز کو لیب ٹیسٹوں میں 100%رعایت، حاضرسروس پولیس ملازمان اور ان کی فیملیز کے لئے 50%رعایت جبکہ ریٹائرڈ پولیس افسران و ملازمان کے لئے 45% تمام میڈیکل ٹیسٹوں رعائیت حاصل ہو گی۔ MOUسائن کرنے کی تقریب ڈی پی او آفس میں منعقد ہوئی۔جس میں ڈی پی او گجرات سید اسد مظفراور چیف مینجر سٹی لیب اینڈ ریسرچ سنٹرپنجاب پاکستان نے شرکت کی۔
اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر گجرات کا کہنا تھا کہ گجرات پولیس سٹی لیب انتظامیہ کی مشکور ہے جنہوں نے پولیس افسران اور پولیس کے شہداء کی فیملیزکے لئے خصوصی کاوش کی۔





