سرائے عالمگیر ( ڈاکٹر تصور حسین مرزا) پی ایم اے ہاؤس محمدی چوک جہلم کے 40 سالہ مکمل ہونے پر ایک دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا- جس کے تحت پی ایم اے جہلم کی مجلس کا بارواں اجلاس پی ایم اے ہاؤس محمدی چوک میں زیر صدارت صدر پی ایم اے جہلم ڈاکٹر طاہر عتیق چغتائی منعقد ہوا .اجلاس میں ڈاکٹر مظفر حسین شاہ مرحوم جنہوں نے یہ جگہ مریضوں کی ویلفیئر کے لیے وقف کی تھی ان کے لیے دعائیہ تقریب ہوئی اجلاس میں ڈاکٹر عبدالشکور ملک وائس پریزیڈنٹ پی ایم اے جہلم نے پی ایم اے ہاؤس کے لیے 1981 میں وقف کی کئی جگہ اور مرحوم ڈاکٹر مظفر حسین شاہ کی زندگی کے بارے میں تفصیلی طور پر بیان کیا اور بتایا کہ یہ جگہ انہوں نے غریب مریضوں کے فری علاج کے لیے وقف کیا تھا جسے بعد میں رفتہ رفتہ تعمیر کیا گیا
اجلاس میں پی ایم اے جہلم کے تحت تمام ویلفیئر پروجیکٹس کو زیر نگرانی ڈاکٹر شہزانہ امتیاز سینیئر وائس پریزیڈنٹ پی ایم اے جہلم جاری رکھنے پر مکمل اتفاق ہوا جس میں ہفتہ وار فری میڈیکل کیمپ مہربانی ویلفیئر کے تحت پسماندہ لوگوں کے لیے کپڑے راشن سائیکل سلائی مشین وغیرہ کے ساتھ دیگر عطیات بھی دیے جاتے ہیں ویلفیئر پروجیکٹس کے بارے تفصیلی بریفنگ ڈاکٹر شہزانہ امتیاز نے دی انہوں نے بتایا کہ گزشتہ 15 سال سے لامحدود مالیت کے عطیات ادویات غریب مریضوں اور پسماندہ لوگوں میں تقسیم کیے جا چکے ہیں جبکہ فری کیمپ میں ان کے علاوہ اور بھی ڈاکٹر صاحبان اپنا اپنا وقت دیتے ہیں جن میں ڈاکٹر شاہد تنویر، ڈاکٹر شہناز شاہد، ڈاکٹر روبینہ فیاض ،ڈاکٹر شیبہ اکرم ہاشمی، ڈاکٹر فرح اکرم ہاشمی ، ڈاکٹر عبدالغفور ملک اور دیگر شامل ہوتے ہیں
تمام حاضرین نے دعائیہ تقریب میں بھی شرکت کی





