گلیانہ(انصر فاروق مغل) بس حادثہ میں لانگ مین سکول سسٹم سکول برانچ کوٹلہ (سہونترہ)کی کمسن پری حورین فاطمہ دختر ناظم حسین کی شہادت پر پرنسپل محمد تنویر اعوان کی سرپرستی میں اسکول انتظامیہ طلبہ و طالبات نے موضع بٹرمیں طالبہ کی قبر پر حاضری دی۔ پھولوں کیچادر چڑھائی اور درجات میں بلندی کے لیے فاتحہ خوانی کی۔ یاد رہے کہ دو روز قبل آچھ گوچھ کے مقام پرسکول بس الٹ گئی تھی۔جس میں ایک طالبہ جاں بحق اور دس کے قریب شدید زخمی ہوئی تھیں۔





