نومبر 4, 2026

پی سی بی کے زیر اہتمام گجرات میں سالانہ کرکٹ ایونٹ کا آغاز ، کوٹلہ کی نمائندگی ایور شائن کرکٹ کلب کرے گا

کھاریاں (قاری نصیر احمد کلیار سے)پی سی بی کے زیر اہتمام سالانہ ڈسٹرکٹ کرکٹ ایونٹ کا آغاز
ایور شائن کرکٹ کلب ایونٹ میں کوٹلہ کی نمائندگی کر رہاہے ۔چودھری ظہور الٰہی اسٹیڈیم میں دو ماہ تک جاری رہنے والے ایونٹ میں ضلع گجرات کی بہترین کارکردگی اور نمایاں پوزیشن ہولڈرز کھلاڑیوں کی پی سی بی کی جانب سے حوصلہ افزائی کی جائے گی
چودھری شاکر لطیف کوٹلہ نے ڈسٹرکٹ میں کوٹلہ کی نمائندگی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایور شائن کرکٹ کلب کوٹلہ کی کارکردگی اطمینان بخش ہے انشاء اللہ ڈسٹرکٹ گجرات کے مقابلہ جات میں کوٹلہ کے کھلاڑی بہترین پرفارمینس دیں گے اور پی سی بی میں بھی اپنا لوہا منوائیں گے ۔میری تمام تر صلاحیتیں ہمدردیاں ایور شائن اور کوٹلہ کے ساتھ ہیں ۔ گجرات میں کوٹلہ کا نام روشن ہوگا ۔