اسلام آباد (اے پی آر این ایس ) پرنٹ میڈیا کو تباہی سے بچانے کیلٸے فلاحی صنعت کا درجہ دے کر بجٹ میں پرنٹنگ میٹریل اور نیوز پرنٹ (پیپر)کو ٹیکس فری قرار دیا جاٸے ، آل پاکستان ریجنل نیوز پیپرز سوساٸٹی APRNS (رجسٹرڈ)کے بانی صدر غلام مرتضیٰ جٹ کی طرف سے وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف اور وفاقی وزیر اطلاعات عطاء تارڈ کو لکھے گٸے خط میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ پرنٹنگ میٹریل اور نیوز پرنٹ (پیپر) کو ٹیکس فری قرار دے کر پرنٹ میڈیا کوتباہی سے بچایا جاٸے خط میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ ABCکے نظام کو زمینی حقاٸق کے مطابق بنایا جاٸے اور چوتھے ستون کو مزید فعال بنانے کیلٸے متفقہ طور پر ایک شفاف” قومی میڈیا پالیسی“ بناٸی جاٸے ،فیک نیوز کیخلاف سخت قوانین بناٸے جاٸیں





