نومبر 4, 2026

ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر منڈی بہاوالدین ندیم بلوچ نے سٹی ہسپتال منڈی بہاوالدین کا اچانک دورہ کیا

منڈی بہاوالدین،ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر منڈی بہاوالدین ندیم بلوچ نے سٹی ہسپتال منڈی بہاوالدین کا اچانک دورہ کیا۔ اپنے دورے کے دوران انہوں نے ہسپتال کے مختلف وارڈز، ٹراما سنٹر،گائنی وارڈ،نرسری وارڈ، ا یمرجنسی، صفائی ستھرائی سمیت دیگر طبی سہولیات کی فراہمی کا جائزہ لیا۔ انہوں نے صفائی ستھرائی اور واش روم کی حالت زار کو بہتر بنانے کی ہدایت کی۔ اسسٹنٹ کمشنر نے مریضوں اور ان کے لواحقین سے خیریت دریافت کرتے ہوئے ڈاکٹرز و طبی عملہ کے رویہ، ادویات کی فراہمی اور دیگر طبی سہولیات کے بارے میں بھی دریافت کیا اور اپنے اطمینان کا اظہار کیا۔ اس موقع پراسسٹنٹ کمشنرندیم بلوچ کا کہنا تھا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق تمام سرکاری ہسپتالوں میں بہترین طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ ہسپتال میں مریضوں کے لئے تمام ضروری ادویات مفت موجود ہیں۔ مریضوں کو علاج معالجے اور ادویات کی سہولیات کی فراہمی میں کوئی کوتاہی نہیں ہونی چاہئیے۔بعد ازاں اسسٹنٹ کمشنر نے حاکم مال کا بھی دورہ کیا۔ اشیائے خوردونوش کے ریٹس چیک کئے اور اشیاء کی کوالٹی کا بھی معائنہ کیا۔انہوں نے وہاں پر قائم ڈی سی کاؤنٹر کا بھی معائنہ کیا، انہوں نے ناجائز جائز منافع خوری پر 20 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ صارفین کو ریلیف کی فراہمی اولین ترجیح ہے، ناجائز منافع خوروں کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر کاروائیاں جاری ہیں۔ انہوں نے دکانداروں کو ہدایت کی ریٹ لسٹ کو نمایاں جگہوں پر آویزاں کریں۔