منڈی بہاوالدین،ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ مائنز اینڈ منرلز کمیٹی کا اجلاس ڈی سی آفس کے کانفرنس روم میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ذوالفقار احمد، اسسٹنٹ ڈائریکٹر مائنز اینڈ منرلز سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر مائنز اینڈ منرلز نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے محکمہ کی کارکردگی، نیلامی،ریکوری، لیز اور مائنز منرلز کے متعلق آگاہ کیا۔اجلاس میں بتایا گیا کہ اس سیزن کے دوران محکمہ مائنز نے ضلع منڈی بہاوالدین میں کل 4مائنر منرلز سائٹس کی نیلامی کی۔جس کے نتیجہ میں 20کروڑ 92لاکھ روپے سرکاری خزانے میں جمع ہوئے۔ ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کا کہنا تھا کہ ضلع بھر میں غیر قانونی مائننگ کو فوری روکا جائے اور ذمہ داران کے خلاف ایف آئی آرز کا اندراج کروایا جائے۔ صرف حکومت پنجاب سے منظور شدہ اور این او سی کے حامل کمپنی /ٹھیکیدار لیز ہولڈر مائننگ کرسکتا ہے۔





