دینہ (رضوان سیٹھی سے) دینہ کی ہر دلعزیز سیاسی، سماجی، کاروباری شخصیت چوہدری محمد انور علالت کے باعث 70سال کی عمر میں انتقال کر گئے، نماز جنازہ میں ہزاروں افراد کی شرکت، بعد ازاں سینکڑوں سو گواروں کی آہوں اور سسکیوں کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا، دینہ ایک اچھی اور سیاسی شخصیت سے محروم ہو گیا، مرحوم انتہائی ملنسار اور اچھی شخصیت کے مالک تھے، مرحوم صدر انجمن آڑھتیاں چوہدری محبوب احمد کے کزن تھے جبکہ خصوصی دعا حضرت پیر فخر نذیر قاسم موہڑوی بوڑا جنگل شریف نے کی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز دینہ کی معروف سیاسی شخصیت چوہدری بشیر احمد، چوہدری خادم حسین، چوہدری، چوہدری ڈاکٹر جمیل احمد کے بھائی، چوہدری شہزاد انور، چوہدری حماد انور، چوہدری سر مد انور کے والد محترم چوہدری محمد انور علالت کے باعث ہڈالی دینہ میں انتقال کر گئے، مرحوم کی نماز جنازہ شام 6بجے ہڈالی دینہ میں ادا کی گئی، نماز جنازہ میں علاقہ بھر کی سیاسی، سماجی، کاروباری، سابق چیئر مینز، سابق ایم پی ایز، سابق ناظمین، سابق کونسلرز، وکلاء، صحافیوں سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی، نماز جنازہ ان کے صاحبزادہ نے پڑھائی جبکہ خصوصی دعا حضرت پیر فخر نذیر قاسم موہڑوی بوڑا جنگل شریف نے کی، مرحوم صدر انجمن آڑھتیاں چوہدری محبوب کے کزن تھے، مرحوم چوہدری محمد انور کی میت جب گھر سے اٹھی تو علاقہ کی ہر آنکھ اشکبار ہو گئی، عزیز و اقارب غم سے نڈھال جبکہ شہریوں کا کہنا ہے کہ چوہدری محمد انور انتہائی ملنسار اور اچھی شخصیت کے مالک تھے آج ہم اچھے بھائی کے ساتھ ساتھ ایک اچھے سیاستدان سے بھی محروم ہو گئے ہیں۔




