نومبر 5, 2026

گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج جی ٹی روڈ جہلم میں "کیرئیر کونسلنگ سیمینار” کا انعقاد

سرائے عالمگیر (ڈاکٹر تصور حسین مرزا ) گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج جی ٹی روڈ جہلم میں آج کیمیونٹی ڈویلپمنٹ کونسل(سی ڈی سی)رجسٹرڈ المرکزجہلم کے زیرِ اہتمام "کیرئیر کونسلنگ سیمینار”کا انعقاد کیا گیا۔جس میں طلباء وطالبات کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔سیمینار کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔اس کے بعد ہدیہ نعت رسولِ مقبول صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم پیش کیا گیا۔مہمان سپیکرز جناب کرنل(ر) محمد انور تمغہ امتیاز ملٹری،سرفراز ملک ایس ایل ایس کالج اور میاں نعیم بشیر(KDC)نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔کہ ایک بچے کے مستقبل میں اس کے کیریئر کے انتخاب کے حوالے سے ماں باپ کا ایک اہم کردار ہوتا ہے۔والدین کو اپنے بچوں کے ذہنی رحجان کو مدنظر رکھتے ہوئے ان کے لیئے مستقبل کا تعین کرنا چاہئیے۔عام طور پر والدین بچوں کے مستقبل کے بارے میں اپنی مرضی کے مطابق فیصلے کر دیتے ہیں۔جبکہ بچے کا رحجان ان کے اس فیصلے کے برعکس ہوتا ہے۔اس لیئے والدین کو بچوں کے ذہنی رحجان کو مدنظر رکھتے ہوئے ان کے لیئے مستقبل کی راہوں کا تعین کرنا چاہیئے۔تا کہ وہ معاشرے میں اپنا مثبت کردار ادا کر سکیں۔
سیمینار کے اختتام پر کالج ہذا کے پرنسپل محترم ذاہد حسین ساہی نے تمام مہمان سپیکرز اور سی ڈی سی المرکزجہلم کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔کہ انہوں نے کالج کے طلباء وطالبات کی کیرئیر کونسلنگ کے لیئے وقت نکالا۔اور انہیں اپنے مستقبل کے بارے میں فیصلے کرنے کے لیئے بہترین اور قیمتی مشورے دیئے۔
آخر میں تمام مہمانوں کی بھرپور چائے پارٹی سے تواضع کی گئی ۔ھس کے بعد یہ سیمینار اختتام پذیر ہو گیا ۔