منڈی بہاؤالدین(ڈاکٹر شاہد راٹھور) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد کی زیر صدارت پرانا رسول روڈ پر قائم ٹرک ورکشاپس کے مالکان کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سیکرٹری آر ٹی اے فریال نعیم،ٹریفک پولیس، ٹرک ورکشاپس اورایسوسی ایشن کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں پرانا رسول روڈ پر قائم ورکشاپس میں ٹرک باڈیوں کے بنانے کی وجہ سے سڑک پر قائم عارضی تجاوزات کے خاتمے اور ٹریفک کی روانی کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی۔اے ڈی سی آر نے ہدایت کی کہ ٹرک شاپس مالکان ٹرک باڈیاں اپنی شاپ کی حدود میں رہ کر بنائیںتاکہ تجاوزات کی وجہ سے ٹریفک کے بہاﺅ میں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے سیکرٹری آر ٹی اے ، ڈی ایس پی ٹریفک اور ٹرک ایسوسی ایشن کے نمائندوں پر مشتمل کمیٹی بنانے کی ہدایت کی۔ کمیٹی سڑک پر قائم عارضی تجاوزات کے خاتمے کے حوالے سے اپنی سفارشات پیش کرے گی ۔جس کی روشنی میں عارضی تجاوزات کو پر امن انداز میں ہٹایا جائے گا





