سرائے عالمگیر(ڈاکٹر تصور حسین مرزا) سیمینار میں لیڈی ڈاکٹرز اور دیگر ڈاکٹرز کی کثیر تعداد نے شرکت کی
پی ایم اے جہلم کے ترجمان اور جنرل سیکرٹری ڈاکٹر عبدالغفور ملک نے سیمینار میں آنے والے بیرون شہر سے مقررین اور جہلم سے کثیر تعداد ڈاکٹرز کو خوش آمدید کہتے ہوئے سیمینار کا باقاعدہ اغاز کیا جو کہ زیر صدارت ڈاکٹر طاہر عتیق چغتائی صدر پی ایم اے جہلم منعقد ہوا اس میں ڈاکٹر شہزا نہ امتیاز صاحبہ مہمانِ خصوصی اور میجر ڈاکٹر شازیہ مہمان اعزاز تھے ڈاکٹر عبدالغفور ملک نے پی ایم اے جہلم کی تاریخ اور تمام سینیئر ڈاکٹرز کے مثبت کردار کا تفصیلی ذکر کیا کہ ان کی شبانہ روز محنت سے اہلیان جہلم کو ایک اچھا میڈیکل علاج میسر آیا جبکہ کلینیکل سیکرٹری ڈاکٹر شیبہ اکرم ہاشمی نے باقاعدہ آغاز کرتے ہوئے مقررین میں ڈاکٹر میمونہ لیاقت ڈاکٹر میجر شازیہ ڈاکٹر شہزا نہ امتیاز صاحبہ ڈاکٹر طاہر عتیق چغتائی ڈاکٹر طارق عظیم چوہدری اور ڈاکٹر میمونہ لیاقت کو دعوت اظہار خیال دی مقررین نے” اولاد ایک بڑی نعمت ہے” کہ موضوع پر ہونے والے سیمینار میں خواتین اور مردوں میں موجود بے اولادی کے مسائل پر سیر حاصل گفتگو کی موجودہ سائنس کی جانب سے دی جانے والی مختلف علاج اور ادویات بارے مکمل اگاہی دی ان کے مطابق 30 فیصد شادی شدہ جوڑوں میں یہ مسائل نظر اتے ہیں لیکن میاں اور بیوی کے الگ الگ علاج سے یہ تعداد کافی کم ہو جاتی ہے اس کے لیے خوراک میں تبدیلی اور ورزش وغیرہ جیسے کاموں سے بھی مدد لی جاتی ہے کیونکہ اولاد ایک نعمت ہے اس کا حصول حکم الہی اور سنت رسول ہے جبکہ معاشرتی طور پر بے اولادی سے پیدا ہونے والے مسائل بھی ہمارے معاشرے کے لیے مستقل مشکلات کا باعث ہوتے ہیں۔اخر میں مہمان خصوصی ڈاکٹر شہزانہ امتیاز نے حاضرین کا شکریہ ادا کیا اور ساتھ ہی مقررین کا بھی یہ جنہوں نے اپنے تجربات اور علم کے ذریعے حاضرین کو جدید میڈیکل ریسرچ اور علاج کے متعلق اگاہی دی۔




