منڈی بہاؤالدین(ڈاکٹر شاہد راٹھور)وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر اورڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کی سربراہی میں ضلع بھر کے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس روٹی اور نان کی سرکاری قیمت پر فروخت کیلئے فیلڈ میں متحرک،پرائس مجسٹریٹس نے روزانہ کی بنیاد پر مختلف ہوٹلز اور تندوروں کی انسپکشنز کیں اور روٹی و نان کی سرکاری قیمت پر فروخت اور وزن کا جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کا کہنا ہے کہ حکومتی ہدایت کے مطابق مقررہ نرخ پر روٹی اور نان کی فروخت کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔ہوٹلز اور تندور مالکان روٹی 15 روپے اور نان 20روپے میں فروخت کو ہر صورت یقینی بنائیں، خلاف ورزی کی صورت میں کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔





