نومبر 4, 2026

گجرات پولیس کا ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا تنگ

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات سید اسد مظفر کی زیرقیادت اورڈی ایس پی سرائے عالمگیر سرکل مدثر اقبال کی زیر نگرانی کی زیرنگرانی ایس ایچ او تھانہ سٹی سرائے عالمگیر محمد اخترگجر نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ سابقہ ریکارڈ یافتہ منشیات فروش لیاقت علی ولد فضل احمد قوم لوہار سکنہ کوٹیاں سرائے عالمگیر کو گرفتار کر کے 1200گرام چرس برآمد کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ایس ایچ او تھانہ ککرالیSIمحمد اسلم نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم محمد سلیم ولد عبدالطیف سکنہ چڑیاولہ سے 1520گرام چرس برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا۔ ایس ایچ او تھانہ صدر کھاریاں SIسید نعیم بلال نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ناجائز اسلحہ برداروں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ملزم شاہد ارشد ولد محمد ارشد سکنہ برنالی سے پسٹل 30بور برآمد کرلیا۔ ایس ایچ او تھانہ رحمانیہ انسپکٹر مجاہد فاروق نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ ملز م قاسم حسین ولد عاشق حسین سکنہ دھمالی سیداں سے رائفل 12بور برآمد کرلی۔ملزمان کے خلا ف الگ الگ مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی۔ ڈی پی او گجرات سید اسد مظفر کا کہنا ہے کہ منشیات فروش اور ناجائز اسلحہ بردار ہمارے معاشرے کا ناسور ہیں جن کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رہے گی۔