گلیانہ(انصر فاروق مغل)الخدمت ویلفیئر سوسائٹی بھگوال کے عہدیداران کی سی ڈی آفس تحصیل کھاریاں میں میٹنگ ہوئی جس میں محترمہ ثمن اعجاز اسسٹنٹ ڈائریکٹر سی ڈی تحصیل کھاریاں، نوید خالق چیئرپرسن الخدمت ویلفیئر سوسائٹی بھگوال، ایم افضل اور محمدافضل مینجر نے شرکت کی۔الخدمت ویلفیئر سوسائٹی بھگوال معاشرے کے پسماندہ طبقے کی بہتری میں اہم کردار ادا کر رہی ہے خاص طور پر اپنے صاف پانی کے منصوبے کے تحت اس سوسائٹی نے ضلع گجرات میں 42 واٹر فلٹریشن پلانٹ لگائے ہیں۔چیئرپرسن نوید خالق نے PWDs کے لیے SWD کے #enabled اقدام کو سراہا اور اس مقصد میں ہمارا ساتھ دیا۔





