نومبر 4, 2026

گلیانہ: گیارہویں جماعت کے دو طالب علموں پر اغواء کے بعد شدید تشدد ، مقدمہ درج

گلیانہ(انصر فاروق مغل) تھانہ ککرالی کے علاقے گورنمنٹ بوائز ایسوسی ایٹ کالج کوٹلہ میں ثقلین عرف علی ولد لیاقت حسین خالد،سخاوت علی ولد محمد زمان قوم۔جٹ ساکن ککرالی,عبداللہ ولد محمد یونس ,زبیر ولد محمد افضل جٹ بنیاں،راجو ولد نامعلوم ساکن سدوال کلاں،3/4 کس نامعلوم نے گیارویں کلاس کے طالب علموں محمد ایان ولد تصور حسین اور عبدالاحد ساکنائے بزرگوال کو کالج کے سامنے سے اغواہ کرکے قریبی بیلے میں لے جاکر شدید تشددکا نشانہ بنایا

پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے تفتیشی افیسر چوہدری دلشاد اصغر کے مطابق کچھ ملزمان گرفتار کرلیے ہیں مزید ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ جلد تمام ملزمان جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہوں گے