اپریل 19, 2026

ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو خضر حیات بھٹی کا مرکز گندم خریداری گجرات کا دورہ

کھاریاں( قاری نصیر احمد کلیار) ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک کی ہدایات کے مطابق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو خضر حیات بھٹی مرکز گندم خریداری گجرات کا دورہ کیا،اور گندم خریداری مہم کے سلسلے میں کئے گئے انتظامات کا جائزہ لیا، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو خضر حیات بھٹی نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق گندم خریداری مہم 2024 کا آغاز کردیا گیا ہے، ضلع بھر سے باردانہ کے حصول کے لیے 301 درخواستوں موصول ہوئی ہیں کسانوں کی سہولت کے لیے گجرات منگوال، جلالپور جٹاں، ڈنگہ، لالہ موسیٰ میں گندم خریداری مراکز قائم کئے گئے ہیں، کسانوں سے حکومت پنجاب کے ریٹ کے مطابق 3900 روپے فی من کے حساب سے گندم خریدی جائے گی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو خضر حیات بھٹی نے کہا کہ گندم خریداری مراکز پر کسانوں کی سہولت کے بہترین انتظامات کیے گئے ہیں، کسانوں کے بیٹھنے کے لیے بہترین انتظامات اور پینے کے پانی کے ساتھ ساتھ دیگر ضروری اقدامات مکمل ہیں،معلومات کے حصول کے لیے کسان گندم کی فروخت کے لیے سرکاری مراکز گندم خریداری سے رجوع کرسکتے ہیں، انہوں نے کہا کہ کسانوں کو فضل کا پورا معاوضہ دیا جائے گا، کسان باردانہ کے حصول کے آن لائ