کھاریاں (قاری نصیر احمد کلیار سے) ایڈیشنل آئی جی ٹریفک پولیس پنجاب لاہور مرزا فاران بیگ صاحب کے ویژن کے مطابق اور ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر ظفر گوندل کی زیر نگرانی ٹریفک ایجوکیشن یونٹ گجرات نے آ ج گورنمنٹ ہائی سکول بھگوال گلیانہ گجرات میں طلباء کو روڈ سیفٹی اور پتنگ بازی کے حوالے سے آگاہی لیکچر دیا ۔جس میں زیبرا کراسنگ ،لرنر لائسنس،ریگولر لائسنس،ون ویلنگ سے اجتناب،تیزرفتاری،لین و لائن کی پابندی،ھیلمٹ کے استعمال کی افادیت،سیٹ بیلٹ،اوور لوڈنگ،ٹریفک اشارے،اوورٹیکنگ اور پتنگ بازی کے نقصانات کے متعلق آگاہی فراہم کی تاکہ حادثات سے محفوظ رہ سکیں۔لیکچر کا مقصد طلباء کو ٹریفک قوانین اور پتنگ بازی کے نقصانات کے بارے میں آگاہی فراہم کرنا ہے۔طلباء ٹریفک قوانین پر عمل کر کے اچھے شہری ہونے کا ثبوت دیں۔پتنگ بازی ایک خونی کھیل ہے جس سے اجتناب کریں ۔






