اپریل 16, 2026

اگر امریکا نے ایران میں زمینی فوج اتاری تو اس کے نتائج نہایت سنگین ہو سکتے ہیں: ائیر مارشل (ر) ارشد ملک

دفاعی تجزیہ کار ائیر مارشل (ر) ارشد ملک نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکا نے ایران میں زمینی فوج اتاری تو اس کے نتائج نہایت سنگین ہو سکتے ہیں اور اس کا نقصان خود امریکا کو اٹھانا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایسی صورت میں بڑی تعداد میں امریکی فوجیوں کی ہلاکتیں ہو سکتی ہیں۔

ارشد ملک کا کہنا تھا کہ اگر امریکا نے زمینی کارروائی کی تو اتنے تابوت واپس جائیں گے کہ امریکیوں کے لیے گنتی مشکل ہو جائے گی، جس سے اس جنگ کے ممکنہ نقصانات کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔

دوسری جانب میزائل ٹیکنالوجی کے ماہر ائیر کموڈور (ر) محمد ابراہیم نے امریکی میڈیا کے اس دعوے کو مسترد کیا کہ ایران شمالی کوریا کے میزائل استعمال کر رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کے پاس اپنی مضبوط میزائل ٹیکنالوجی اور دفاعی صلاحیت موجود ہے اور وہ اس حوالے سے خود کفیل ہے۔

ماہرین کے مطابق موجودہ صورتحال میں کسی بھی قسم کی زمینی جنگ خطے کے لیے مزید خطرات پیدا کر سکتی ہے اور اس کے اثرات عالمی سطح پر بھی محسوس کیے جا سکتے ہیں۔