اپریل 16, 2026

سینئر صحافی صغیر احمد راٹھور کے انتقال پر تعزیت، میڈیا بیورو جرنلسٹ فورم کا وفد اختشام صغیر راٹھور سے اظہارِ افسوس


لالہ موسیٰ ( عابد حسین بٹ سے )صحافی اختشام صغیر راٹھور نمائندہ GNN نیوز ، حارث راٹھور کے والد محترم ممتاز سینئر صحافی نمائندہ 24نیوز سرپر اعلیٰ سرائے عالمگیر پریس کلب صغیر احمد راٹھور کی وفات پر میڈیا بیورو جرنلسٹ فورم کے وفد نے انکے صاحبزادے اختشام صغیر راٹھور سے تعزیت اور فاتحہ خوانی کی اور مرحوم کے بلند درجات کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا کہ صغیر احمد راٹھور ایک نڈر، اصول پسند اور باوقار صحافی تھے جنہوں نے ہمیشہ حق اور سچ کا علم بلند رکھا۔ ان کی صحافتی خدمات کو مدتوں یاد رکھا جائے گا اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطافرمائے اور انکو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطافرمائے وفد میں چیئرمین بلال منشاء بٹ، صدر حاجی ندیم بٹ ، سرپرست ادریس احمد گنجہ ،نفیس احمد شامل تھے جبکہ اس موقع پر صدر پریس کلب گجرات سید نوید شاہ ، رانا شہزاد ، مرزا عبدالسلام ویگر بھی موجود تھے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔