ستمبر 12, 2026

بھکر: داجل چیک پوسٹ پر دہشت گرد حملہ، 2 پولیس اہلکار شہید

پنجاب کے ضلع بھکر میں داجل چیک پوسٹ پر افطار کے وقت دہشت گردوں کے خودکش حملے میں 2 پولیس اہلکار شہید اور 1 زخمی ہوا۔

ڈی پی او شہزاد رفیق اعوان کے مطابق یہ حملہ پنجاب کو خیبرپختونخوا سے ملانے والے دریا کے پل پر واقع چیک پوسٹ پر ہوا۔ زخمی اہلکار کو فوری طور پر ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر احسان علی نے بتایا کہ ڈی ایچ کیو اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے اور حملے کے حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔

آئی جی پنجاب پنجاب آئی جی نے شہید پولیس اہلکاروں کی لازوال قربانی کو خراج عقیدت پیش کیا اور سوگوار خاندانوں سے اظہار ہمدردی کیا۔ انہوں نے زخمی کانسٹیبل ارشد کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کی ہدایت بھی دی۔

آئی جی پنجاب نے مزید کہا کہ پنجاب پولیس کا ہر جوان فتنہ خوارج اور فتنہ ہندوستان کے سامنے سیسہ پلائی دیوار ہے۔