راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ملاقات کروائی گئی۔
جیل ذرائع کے مطابق ملاقات جیل مینوئل کے مطابق منگل کو معمول کے مطابق کانفرنس روم میں ہوئی۔ بشریٰ بی بی نے ملاقات سے قبل اپنی فیملی سے بھی ملاقات کی اور شوہر کی متاثرہ آنکھ اور گزشتہ دنوں کیے گئے پروسیجر کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات بانی پی ٹی آئی کی صحت کے پیشِ نظر کرائی گئی اور تمام انتظامات جیل کے ضوابط کے مطابق مکمل کیے گئے۔



