کھاریاں(ایم عمر)محکمہ موسمیات نے امسال 30روزوں کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ 29ویں روزے کو شوال کا چاند نظر آنے کا کوئی امکان نہیں ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق شوال کا چاند 19مارچ کو نظرآنے کا امکان نہیں، چاند کی پیدائش 19مارچ صبح 6بج کر23منٹ پر ہوگی، غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر12سے13گھنٹے ہوگی۔
محکمہ موسمیات نے واضح کیا کہ19مارچ کو چاندنظرآنے کا کوئی امکان نہیں، عیدالفطر 21مارچ بروز ہفتہ ہونے کا امکان ہے۔انہوں نے کہا کہ 19 مارچ کی شام چاند کی عمر 12 سے 13 گھنٹے ہوگی، رویت کے لیے موزوں نہیں، حتمی اعلان کا اختیار مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے پاس ہوگا۔



