ستمبر 12, 2026

کھاریاں میں بھکاریوں کے خلاف آپریشن، 27 مرد و خواتین اور بچے گرفتار

کھاریاں(قاری نصیر احمد کلیار ) کھاریاں میں بھکاریوں کے خلاف آپریشن، 27 مرد و خواتین بچے بھکاری گرفتار ۔ ڈپٹی کمشنر گجرات میڈم نورالعین قریشی اور اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں احمد گوندل کی ہدایات کی روشنی میں چائلڈ پروٹیکشن بیورو گجرانوالہ کی ٹیم ڈاکٹر خُرم اور دیگر، محکمہ سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال کمیونٹی ڈیویلپمنٹ تحصیل کھاریاں سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر مس ثمن اعجاز،پیرا فورس کھاریاں،پنجاب پولیس اور ریسکیو 1122 اور محکمہ لیبر کے افسران اور سٹاف نے حصہ لیا۔ یہ آپریشن کھاریاں میں مُختلف مقامات پر پہ کیا گیا، جِس میں تقریبا 17 بچوں کو ریسکیو کیا گیا۔ اس کے علاوہ تقریبا 10 نوجوان مرد اور عورت بھکاریوں کو پنجاب پولیس نے حراست میں لیا۔ آپریشن کا مقصد معاشرے میں گداگری جیسے مسئلے کو جڑ سے ختم کرنا ہے۔