نومبر 5, 2026

پاکستان اور یورپی یونین کا تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

برسلز میں ہونے والے اعلیٰ سطحی اجلاس میں پاکستان اور یورپی یونین نے اسٹریٹجک انگیجمنٹ پلان کے تحت تمام شعبوں میں باہمی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔ اجلاس کی مشترکہ صدارت نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور یورپی یونین کی نمائندہ کایا کالاس نے کی، جس میں تجارت، معیشت اور ترقیاتی شعبوں میں شراکت داری بڑھانے کا عزم ظاہر کیا گیا۔ ملاقات کے دوران مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال ہوا اور فلسطینی تنازع کے حل میں پیشرفت کا خیر مقدم کیا گیا۔ فریقین نے افغانستان میں بگڑتی سماجی اور معاشی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے علاقائی تنازعات کے پرامن حل پر زور دیا۔