اگست 2, 2026

پنجاب پریمیئر لیگ ٹرافی کی تقریب رونمائی کا انعقاد کھاریاں پریس کلب میں ھوا ، چوہدری ضیاء محی الدین کا اظہار خیال

کھاریاں (پ۔ر)پنجاب پریمیئر لیگ ٹرافی کی رونمائی کی تقریب کا انعقاد کھاریاں پریس کلب میں ھوا۔ سی ای او چوہدری ندیم منظور بیگہ اور چوہدری ضیا محی الدین ایمبیسڈر مارخور پنجاب پریمیئر لیگ نے ٹورنامنٹ پر اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔اس موقع پر تحصیلدار کھاریاں ۔چوہدری ارشد علی بیگہ ۔ماسٹر فضائل ۔چوھدری نعیم منظور بیگہ ۔نیر صدیقی ۔سمیت دیگر نے بھرپور شرکت کی اس موقع پر کھاریاں پریس کلب کے صحافیوں کی بھی بڑی تعداد موجود تھی ۔حاجی عبدالرؤف صدر کھاریاں پریس کلب اور دیگر ممبران نے مہمانوں کا استقبال کیا ۔عثمان افتاب کو بھی کھاریاں پریس کلب میں ویلکم کیا گیا ۔انہوں نے فٹ بال ٹورنامنٹ میں کھاریاں اور پاکستان کا نام پوری دنیا میں روشن کیا ۔