منڈی بہاءالدین: (ڈاکٹر شاہد راٹھور سے)سپیریئر کالج منڈی بہاءالدین میں عشرہ سیرت ہادی برحق کا انعقاد، مختلف تعلیمی اداروں سے وابستہ طلباء و طالبات اور معززین علاقہ نے بھاری تعداد میں شرکت کی۔طلباء و طالبات کے درمیان تقاریری، کوئز اور حسن نعت کے مقابلہ جات منعقد ھوئے، فرسٹ ،سیکنڈ اور تھرڈ آنے والے طلباء و طالبات میں نقد انعامات، شیلڈز اور اعزازی اسناد تقسیم کی گئیں۔ منڈی بہاءالدین: ضلع کے سب بڑے تعلیمی ادارے سپیریئر کالج میں ہر سال کی طرح اس سال بھی عشرہ سیرت ہادی برحق کا انعقاد کیا گیا۔ اسلامی پروگرامز میں مختلف تعلیمی اداروں سے وابستہ طلباء و طالبات اور معززین علاقہ نے شرکت کی۔ طلباء و طالبات کے درمیان تقاریری، کوئز اور مقابلہ حسن نعت منعقد ھوئے۔

اور فرسٹ ،سیکنڈ اور تھرڈ آنے والے طلباء و طالبات کو نقد انعامات، شیلڈز اور اعزازی اسناد سے نوازا گیا۔ اس موقع پر معروف ثناء خواں حماد اسلم چشتی نے ہدیہ نعت پیش کر کے محفل کا سماں باندھ دیا۔ پرنسپل سپیریئر کالج حفیظ احمد ملک کا کہنا تھا کہ ہمارا کامل یقین ہے کہ نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی اسوہ کے مطابق زندگی بسر کرنے میں ہر مسلمان کی کامیابی ہے اور انشاءاللہ اس سلسلہ کو ہمیشہ جاری رکھیں گے۔صدر مکینکل یونین چوہری احتشام انصر تارڑ، وائس پرنسپل بلال ساہی، پروفیسر عثمان باجوہ، پروفیسر مدثر رضی، پروفیسر رضوان غنی، پروفیسر مزمل رانجھا اور دیگر پروفیسرز نے بہترین پروگرام ارینج کرنے میں بھرپور معاونت کی۔





