جہلم (چوہدری سالک پسوال) عید میلاد النبی ﷺ کا عظیم دن تمام امت مسلمہ کیلئے باعث برکت ہے جس دن اللہ تعالیٰ نے اپنے محبوب کو ہمارے لئے مشعل راہ بنا کر بھیجا، اس د ن کی فضیلت و اہمیت تمام مسالک کیلئے یکساں ہے یہ بات ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو حسان احسن نے مقامی میرج ہال میں ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام رحمت للعالٰمین کانفرنس سے خطا ب کرتے ہوئے کہی، ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام اس کانفرنس میں ضلعی انتظامیہ کے افسران و ملازمین، بلا تفریق تمام مسالک کے علما اور عوام الناس نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور نبی مکرم ﷺ کی ذات پر درود سلام پیش کیا، کانفرنس سے ممتاز عالم دین قاری ابوبکرصدیق،حافظ اظہر اقبال، مولوی حسن رضا اور دیگر نے خطاب کیا اور جشن ولادت کے حوالے سے اپنی حاضری پیش کی، اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے تمام شرکا محفل کا شکریہ ادا کیا،جبکہ ضلعی امن کمیٹی اور سنی علما کونسل کی جانب سے ضلعی انتظامیہ کی اس کاوش پر ڈی سی جہلم او ر دیگر افسران کو خراج تحسین پیش کیا۔





