نومبر 6, 2026

لاہور؛ منہاج القرآن کی 41 ویں عالمی میلاد کانفرنس مینار پاکستان گراؤنڈ میں ہو گی

لاہور( پ ر) خرم نواز گنڈاپور ناظم اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ منہاج القرآن کی 41 ویں عالمی میلاد کانفرنس مینار پاکستان گراؤنڈ میں ہو گی۔گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔عالمی میلاد کانفرنس میں شرکت کے لئے تمام مکتب فکر کے جید علماء کو دعوت نامہ بھجوا دئیے گئے ہیں۔ عالمی میلاد کانفرنس سے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری خطاب کریں گے، عرب شیوخ بھی شریک ہونگے۔ عالمی میلاد کانفرنس کے انتظام و انصرام کیلئے 36انتظامی کمیٹیاں قائم کر دی گئیں۔اجازت کے لئے سول ایڈمنسٹریشن اور متعلقہ حکام کو ایک ماہ قبل درخواست دے دی تھی۔صرف لاہور سے ایک لاکھ سے زائد لوگ عالمی میلاد کانفرنس میں شرکت کریں گے