نومبر 4, 2026

سرائے عالمگیر؛ مرزا مختار احمد آف راجڑ کلاں کی رہائش گاہ پر ” تاجدار ختم نبوت صلی اللہ علیہ وسلم کانفرنس ” کا انعقاد ، تحریک لبیک ضلع گجرات کی مرکزی قیادت کی شرکت

سرائے عالمگیر(ڈاکٹر تصور حسین مرزا) ماہ عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وسلم میں تاجدار ختم نبوت صلی اللہ علیہ وسلم کانفرنس کا انعقاد مرزا مختار احمد صاحب آف راجڑ کلاں سرائے عالمگیر ضلع گجرات کی رہائش گاہ پر ہوا۔ جس میں تحریک لبیک ضلع گجرات کی مرکزی قیادت نے شرکت کی ۔جس میں امیر اہلسنت علامہ مفتی نعیم احمد رضوی صاحب۔ سرپرست اعلی علامہ حبیب الرحمن فیض پوری صاحب۔ اور علماء کرام نے شرکت کی ۔میزبان محفل مرزا مختار احمد صاحب۔مرزا حبیب احمد ۔مرزا مشتاق احمد مرزا انعام الحق نے علماء کرام اور نعت خواں حضرات کا استقبال کیا۔نعت خوان حضرات نے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں عقیدت کے پھول نچھاور کیے۔ علامہ مفتی نعیم احمد رضوی صاحب نے اپنے خصوصی خطاب میں عید میلاد النبی اور ختم نبوت صلی اللہ علیہ وسلم کے اہم نقاط پرعہد حاضرمیں اس کی ضرورت پر روشنی ڈالی۔محفل میں اہل علاقہ نے بھرپور شرکت کی ۔اختتام پر نیاز کا اہتمام کیا گیا۔