نومبر 6, 2026

جہلم:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ناصر محمود باجوہ نے نئی تاریخ رقم کر دی، ایک دن میں 3کھلی کچہریوں کا انعقاد

جہلم(چوہدری سالک پسوال) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ناصر محمود باجوہ نے نئی تاریخ رقم کردی،ایک دن میں 3/3کھلی کچہریاں لگائی جانے لگیں سائلین کو اب ڈی پی دفتر نہیں آناپڑے گا بلکہ پولیس کے اعلی افسران انصاف کی فراہمی کے لیے سائلین کی دہلیز پر انصاف مہیا کرکے نئی تاریخ رقم کررہے ہیں تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ نے ضلع جہلم میں نئی تاریخ رقم کرنی شروع کررکھی ہے اس سے قبل ڈی پی او دفتر میں کھلی کچہری کاانعقاد کیا جاتا اور سائلین ضلع بھر کے دور دراز علاقوں سے حصول انصاف کے لیے پہنچتے لیکن ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے جدید دور کے تقاضوں کو مدنظررکھتے ہوئے سائلین کو حصول انصاف کے لیے ضلعی ہیڈ کواٹر بلوانے کی بجائے انصاف آپکی دہلیز کے فارمولے پر عملدرآمد شروع کررکھا ہے اسطرح ناصر محمود باجوہ نے روزانہ کی بنیاد پر ایک دن میں 3/3 مختلف مقامات پرکھلی کچہریاں منعقد کرنی شروع کررکھی ہیں جسکی وجہ سے ضلعی پولیس آفیسر کے دفترآنے والے سائلین کارش ختم ہوچکا ہے ڈی پی او جہلم جس سرکل میں کھلی کچہری کاانعقاد کرتے ہیں اس سرکل کے تمام افسران کوکھلی کچہری میں موجود رہنے کے احکامات جاری کردیے جاتے ہیں اسطرح اب سائلین کو ڈی پی او دفترآنے بجائے انصاف سائلین کی دہلیز پر مہیا کیا جارہا ہے قابل ذکر بات یہ ہے کہ جس تھانے میں کھلی کچہری کاانعقاد کیا جاتا ہے کھلی کچہری سے قبل اسکی بھر پور تشہیر کی جاتی ہے تاکہ ہر خاص و عام کو کھلی کچہری کے مطلق آگاہی ہوسکے ضلع بھر کے عوام نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ناصر محمود باجوہ کے اس عمل پرانہیں خراج تحسین پیش کیا اور یہ سلسلہ جاری رکھنے کا مطالبہ کیا ہے۔