جہلم (ڈاکٹر تصور حسین مرزا) خصوصی اجلاس ڈی سی جہلم سیدہ رملہ علی کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں انجمن تاجران کے ممبران اور کاروباری شخصیات نے شرکت کی ۔ اس موقع پر ڈی سی جہلم کی سربراہی میں دالوں، روٹی، گوشت ، دودھ دہی سمیت دیگر اشیاء کی قیمتوں ، مارکیٹ میں دستیابی کا جائزہ لیا گیا ۔ انجمن تاجران کی مشاورت اور ہول سیل مارکیٹ میں قیمتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے مختلف اشیا کی قیمتوں کو مقرر کیا گیا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی سی جہلم سیدہ رملہ علی نے کہا کہ سرکاری سطح پر مقررہ قیمتوں سے زائد وصولی پر سخت ایکشن لیا جائے گا ۔تاجران سے مشاورت کے بعد قیمتوں کو مقرر کرنے کا مقصد شکایات کا ازالہ ہے





