نومبر 3, 2026

پھالیہ؛ ڈرائی فروٹ، میوہ جات اور مصالحہ جات کی مشترکہ بڑی دکان "چمن ڈرائی فروٹ” کا افتتاح

پھالیہ (سید حفیظ سبزواری) پھالیہ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ چمن ڈرائی فروٹ کے نام سے ڈرائی فروٹ، میوہ جات اور مصالحہ جات کی مشترکہ بڑی دکان کا افتتاح کثیر تعداد میں لوگوں کی شرکت۔تفصیلات کے مطابق گھنیاں روڈ پھالیہ پر چمن ڈرائی فروٹ کا افتتاح کوئٹہ سے آئے ہوئے مہمان خصوصی اور چمن ڈرائی فروٹ پاکستان کے چیف ایگزیکٹو حاجی سید حمید آغا اور پھالیہ کی معروف سماجی شخصیت چوہدری بلاول مہدی وڑائچ ایڈووکیٹ نے اپنے دست مبارک سے کیا افتتاحی تقریب میں حیات اللہ خان،عجب خان،محمد سمیع،گل محمد خان،ضیاء الدین،سینئر صحافی سید حفیظ سبزواری،پھالیہ کے معروف صحافی طیب حسین القادری،. طارق عباس مغل،زنیر احمد کے علاوہ سماجی سیاسی شخصیات نے بھرپور شرکت کی اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیف ایگزیکٹو چمن ڈرائی فروٹ حاجی سید حمید آغا نے کہا کہ میں نے پورے ملک میں چمن ڈرائی فروٹ کے نام سے 2012ء میں اس مشن کا آغاز کیا اور آج الحمدللہ پھالیہ میں 20 ویں دکان کا افتتاح ہو چکا ہے انہوں نے بتایا کہ کوئٹہ میں اس وقت ہماری چار شاپس ہیں جبکہ کراچی، منڈی بہاؤالدین راولپنڈی، تلہ گنگ، خوشاب خضدار،چمن،قلعہ عبداللہ،لورا لائی اور پاکستان کے دیگر شہروں میں شاپس کام کر رہی ہیں ہمارا معیار بہترین ہے جو کہ ہماری سب سے بڑی پہچان ہے صفائی کا خاص خیال رکھا جاتا ہے پاکستان کے علاوہ دیگر ممالک کی اشیاء بھی ہماری شاپس کا حصہ ہیں اور پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ڈرائی فروٹ میوہ جات اور ہر قسم کے مصالحہ جات ایک ہی دکان پر دستیاب ہیں انہوں نے کہا کہ ہم نے یہ مشن صرف اور صرف عوام کی خدمت کے لیے اور انہیں چیزوں کی اچھی سے اچھی کوالٹی اور مناسب ریٹ پر اشیاء کی فراہمی کے لیے شروع کیا ہے چوہدری بلاول مہدی وڑائچ ایڈووکیٹ نے کہا کہ میں نے اس سے قبل منڈی بہاوالدین کی شاپ سے خریداری کی مجھے کوالٹی اور معیار بہت ہی اچھا لگا جس کی وجہ سے آج مجھے پھالیہ کی دکان کا افتتاح کر کے خوشی محسوس ہو رہی ہے دکان کے افتتاح کے موقع پر قرآن خوانی بھی کی گئی اس موقع پر چمن ڈرائی فروٹ پھالیہ کے ڈائریکٹر حاجی حیات اللہ خان نے مہمانوں اور شرکاء کا سپیشل شکریہ ادا کیا اور شرکا میں لنگر بھی تقسیم کیا