نومبر 3, 2026

ایس ایس ٹی جشن آزادی اسپورٹس فیسٹول راشد آباد بیس بال میچ میں میزبان ٹیم کی فتح

فاتح ایس ایس ٹی نے حیدرآباد گرین کو 10-8 رنز سے ہرایا۔فیسٹول کا افتتاح ایئر کموڈور ریٹائرڈ نیر قیوم خواجہ نے کیا تھا

بعدازاں بیس بال سمیت دیگر کھیلوں کے مقابلے شروع ہوگئے۔بیس بال کے لیئے ایس ایس ٹی موزوں وینیو ہے۔پرویز احمد شیخ

حیدرآباد(پرویز شیخ) ایس ایس ٹی جشن آزادی اسپورٹس فیسٹول راشد آباد کے سبزہ زار میں شروع ہوگیا۔ اسکول ہذا کے پرنسپل ایئر کموڈور ریٹائرڈ نیئر قیوم خواجہ ستارہ امتیاز ملٹری نے افتتاح کیا۔ رنگارنگ افتتاحی تقریب کے بعد بیس بال سمیت، ہاکی، فٹبال، باسکٹ بال، کراٹے اور دیگر کھیلوں کی مدعو کی گئیں مہمان ٹیمیں پروگرام کے آرگنائزرز ڈائریکٹر اسپورٹس نذیر رئیس، کووآرڈینیٹر دیدار علی کھوسو کی نگرانی میں متعلقہ انچارجز کے ہمراہ اپنے اپنے وینیوز پر پہنچ گئیں۔ بیس بال میچ ایس ایس ٹی کوچ ظہیرالدین نے آرگنائز کیا۔ اس موقع پر سندھ بیس بال ایسوسی ایشن کے سیکریٹری پرویز احمد شیخ، کووآرڈینیٹر خاور شاہ اکیڈمی رمیز راجہ،معیز رفیق اور دیگر موجود تھے۔ بعد ازاں منعقدہ بیس بال میچ میں ایس ایس ٹی جونیئرز نے حیدرآباد گرین جونیئرز کو 10-8 رنز سے ہرا دیا۔فاتح ٹیم کے عبدالباسط نے 2 جبکہ محمد علی، نعمان، عبدالمالک، عبدالاحد، لیاقت، طہہ، علی زیب، اویس نے ایک ایک رن بنایا۔ حیدرآباد گرین جونیئرز کی جانب سے جاوید علی، حیدرعلی نے 2-2 جبکہ نبیل، ہارون، معیز اور خزیمہ نے 1-1 رن اسکور کیا. میچ کے اختتام کے بعد پرویز احمد شیخ نے فاتح ٹیم کو مبارکباد پیش کی اور منتظمین کا اپنے فیسٹول میں بیس بال کھیل شامل کرنے پر انکا شکریہ ادا کیا۔ انکا کہنا ہے کہ بیس بال پاکستان میں تیزی سے مقبول ہورہا ہے اور اس کھیل کے لیئے ایس ایس ٹی کا سبزہ زار موزوں اور ہمارا پسندیدہ وینیو ہے یہی وجہ ہے کہ یہاں پر گزشتہ برس پاکستان فیڈریشن بیس بال کے موجودہ سیکریٹری و نائب صدر بیس بال فیڈریشن آف ایشیا سید فخر علی شاہ، کوچ طارق ندیم، سندھ بیس بال ایسوسی ایشن کے صدر انجینیئر محمد محسن خان، نائب صدر عائشہ ارم اور ہیڈ کوچ عامر سلیم دورہ کرچکے ہیں اور یہاں میگا ایونٹ منعقد کرنے کے خواہاں ہیں۔