جہلم(چوہدری دانیال عابد)جشن آزادی فلوٹ سائٹ پر انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے ڈی سی جہلم سیدہ رملہ علی کا دورہ، تیاریوں کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے جشن آزادی کو شایان شان طریقے سے منانے کے لیے آزادی فلوٹ کے جہلم پہنچنے سے قبل تیاریوں کا جائزہ لینے کیلئے ڈی سی جہلم سیدہ رملہ علی نے فلوٹ سائٹ کا دورہ کیا اور وہاں جاری تیاریوں کا جائزہ لیا۔ ڈی سی جہلم سیدہ رملہ علی نے میونسپل حکام کو ہدایت کی کہ وہ جلد از جلد تیاری مکمل کریں جشن آزادی فلوٹ کا شاندار استقبال اور شہریوں کو بھر پور تفریح فراہم کرنے کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔





